سونے کے نرخ میں جمعرات کو بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 3 ہزار 200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گئے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 743 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ 22 قیراط سونا 2 ہزار 515 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 52 ہزار 280 روپے میں فروخت ہوا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 105 روپے اضافے سے 3 ہزار 580 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 90 روپے بڑھ کر 3 ہزار 69 روپے رہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ 20 مارچ کو فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
مزید پڑھیے:
19 مارچ کو فی تولہ خالص سونے کے نرخ ایک ہزار 650 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار روپے تک جا پہنچے تھے۔
گزشتہ روز (26 مارچ) سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا، تاہم 25 مارچ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 800 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونا سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ روپے بڑھ کر 3 سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
لاہور:ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔
21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا پلان بنایا تھا۔
ایس پی اخلاق احمد تارڑ نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان میں ڈلیوری بوائے زین، محسن، احسن شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔