پی ٹی آئی میں کس نے گروپ بنا رکھے ہیں؟ شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی میں کس نے گروپ بنا رکھے ہیں؟ شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلی کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے شاندانہ گلزار کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاندانہ گلزار پی ٹی آئی
پڑھیں:
عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو سزا سنائی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی ملزمان wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شاہ محمود بری عمران خان وی نیوز