اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، چودھری شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وزیر اوقاف و مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اتحاد کی قوت سے ہی انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرِ اوقاف پنجاب چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ وزیر اوقاف پنجاب شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی، جس میں امن و امان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دین اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، اتحاد کی قوت سے ہی انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، مساجد اور مزارات کی تزئین و آرائش کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دشمنوں شافع حسین
پڑھیں:
کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہورہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے، اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جارہا ہے، جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند کیے جارہے ہیں۔