Express News:
2025-11-03@03:04:40 GMT

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر پیٹر لیور انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

برمنگھم میں1971میں 274 رنز کی یادگار اننگ کھیلنے والے ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے لیے عصاب شکن بن جانے والے اور لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر پیٹر لیور انتقال کر گئے۔

84 سالہ پیٹر لیور نے 17 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں اپنے نام کی۔ لنکا شائر کی نمائدگی کرنے والے 30 برس کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئےآنجہانی پیٹر لیور نے سرگیری سوبرز کی قیادت میں آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اوول گراؤنڈ پر پرخچے اڑائے اور محض 83 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کیں۔ 1971 میں برمنگھم ٹیسٹ میں پیٹر لیول نے تاریخی ڈبل سنچری جڑتے ہوئے 274 رنز جوڑنے والے ظہیر عباس کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اسی پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے مشتاق محمد نے بھی سینچری اسکور کی تھی جبکہ آصف اقبال نے ناقابل شکست سینچری (104 رنز) بنائی تھی۔

 اگلے ٹیسٹ میں لارڈز کے میدان میں 40 رنز پر بیٹنگ کرنے والے ظہیر عباس کو پیٹر لیور نے آؤٹ کر کے ان کے بڑھتے ہوئے قدم روکے، پھر انتخاب عالم کو 18 رنز تک محدود کر کے واپس پویلین بھیجا۔

بعدازاں لیڈز کے تاریخی میدان میں پیٹر لیور نے پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی 25 رنز سے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پہلی اننگز میں 72 رنز پر بیٹنگ کرنے والے ظہیر عباس کے بیٹ کو خاموش کرنے والے پیٹر لیول نے دوسری اننگز میں آخری تینوں وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کو فتح دلوائی۔

پیٹر لیور نے 203 رنز کے مجموعی اسکور پر وسیم باری (2 رنز) کی وکٹ حاصل کی پھر 205 رنز پر آصف مسعود (ایک رن) کو آؤٹ کر کے اسی سکور پر کوئی رن بنائے بغیر پرویز سجاد کو میدان بدر کیا اور انگلینڈ کو کامیابی دلوا دی۔

اس سیریز میں ظہیر عباس تین مرتبہ پیٹرلیور کا شکار بنے،لیور نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی 11 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 1960 سے 1976 کے درمیان لنکاشائر کی نمائندگی کی۔ 301 فرسٹ کلاس میچز میں 800 وکٹیں حاصل کیں۔

پیٹر لیور نے1965 میں نسل پرستی کی وجہ سے انگلینڈ کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے خلاف لنکا شائر کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

اس کے علاقہ 1975 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حریف بیٹسمین ایون چیٹ فیلڈ کو باونسر مار کر موت و زندگی کی کشمکش سے بھی دوچار کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنے والے ظہیر عباس ٹیسٹ میں حاصل کی کے خلاف

پڑھیں:

ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے

فرانس کے کائلان ایمباپے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

Kylian Mbappé receives the 2024/25 European Golden Shoe ????

He’s the first Real Madrid player to win it since Cristiano Ronaldo ???? pic.twitter.com/Sfzj2tlMT4

— Football on TNT Sports (@footballontnt) October 31, 2025

ریال میڈرڈ کے فارورڈ کائلان ایمباپے کو 2024/25 سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے یورپی گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فرانسیسی اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں 44 گول کیے تھے جس میں لا لیگا میں کیے گئے 31 گول بھی شامل ہیں۔

اس اعزاز کے ساتھ کائلان ایمباپے تین مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Kylian Mbappé won the Golden Boot with 3 iconic numbers. ⭐???? pic.twitter.com/fFHB2RhSL2

— Madrid Xtra (@MadridXtra) October 31, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے