پارٹی میں میرےنام سےسابقہ کاصیغہ ہٹنےمیں دیرنہیں لگےگی،شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکے ہیں، جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں، پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انہیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں لیکن دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔
علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال پر شیرافضل مروت نے کہا پارٹی کے لیے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کہ اس شخص سےکرسی چھینی جائے، علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں، ان کا قصور ہمیشہ یہی رہےگا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ویسے ہی انتشار کا شکار ہے، علی امین پر وار کرنا دانشمندی نہیں، پی ٹی آئی میں جتنے مسائل اور ناکامیاں ہیں اس کی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت علی امین
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔