جو آزمائشیں آنیوالی ہیں، پارٹی میں میرینام سیسابقہ کاصیغہ ہٹنیمیں دیرنہیں لگیگی: شیر افضل
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
جو آزمائشیں آنیوالی ہیں، پارٹی میں میرینام سیسابقہ کاصیغہ ہٹنیمیں دیرنہیں لگیگی: شیر افضل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہیکہ وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکے ہیں، جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں، پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انہیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں لیکن دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔
علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال پر شیرافضل مروت نے کہا پارٹی کے لیے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کہ اس شخص سیکرسی چھینی جائے، علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں، ان کا قصور ہمیشہ یہی رہیگا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ویسے ہی انتشار کا شکار ہے، علی امین پر وار کرنا دانشمندی نہیں، پی ٹی آئی میں جتنے مسائل اور ناکامیاں ہیں اس کی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افضل مروت پارٹی میں شیر افضل علی امین
پڑھیں:
وفاق خیبرپختونخوا پر نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، علی امین گنڈا پور کا ایک بار پھر وار
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاق پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے لیے اپنا جرگہ بنا رہے ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہے، ضم اضلاع کو بھی فنڈز فراہم نہیں کیے جارہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے، اگر آپ لوگ ناکام ہورہے ہیں تو صوبائی پولیس سیکیورٹی سنبھال لے گی۔