لاہور، محفل نورالقرآن، ایرانی حفاظ نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ایران سے آئے حفاظ، قاری محمود متولی، قاری محسن حسینی، قاری عبدالوحید جعفرزادہ، قاری خانصاحب بہنام، قاری زین العابدین مظفری اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے خوبصورت تلاوت کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ ایرانی حفاظ کرام نے اللہ تعالیٰ کے نام بھی خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر ایرانی حفاظ کرام کو شیلڈز پیش کی گئیں اور ان کے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد و امام بارگاہ حسینیہ واشنگ لائن لاہور میں محفل نور القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایرانی حفاظ کرام نے پُرنور تلاوت اور اسماء الحسنیٰ سنا کر سماں باندھ دیا۔ محفل کی صدارت علامہ علی مہدی کاظمی نے کی جبکہ محمد باقر خان اور ثقلین شاہ کی سرپرستی میں منعقدہ محفل میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
محفل کی نظامت کے فرائض قمر عباس خان، نجم عباس، احسن رضا کربلائی، مبشر حسین، جرار حیدر نے انجام دیئے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کے اہلکار، ایران سے آئے حفاظ، قاری محمود متولی، قاری محسن حسینی، قاری عبدالوحید جعفرزادہ، قاری خانصاحب بہنام، قاری زین العابدین مظفری اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے خوبصورت تلاوت کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ ایرانی حفاظ کرام نے اللہ تعالیٰ کے نام بھی خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر ایرانی حفاظ کرام کو شیلڈز پیش کی گئیں اور ان کے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی حفاظ کرام
پڑھیں:
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی آذربائیجان میں ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔
وزیراعظم نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہراتے ہوئے خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
صدر پیزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔