لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور بلوز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق حسین طلعت کی زیر قیادت لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم نے پشاور کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور نے 9 وکٹ پر 110 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی امیدیں ایونٹ میں تین سنچریاں بنانے والے صاحبزادہ فرحان سے وابستہ تھیں، وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں پشاور کی ٹیم بڑا اسکور بنانے سے قاصر رہی۔
کپتان افتخار احمد 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ وکٹ کیپر ذوالکفل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد سلمان مرزا نے صرف 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور بلوز نے جیت کےلیے درکار 111 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عمر صدیق نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ جنید علی 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
فائنل میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ محمد سلمان مرزا نے حاصل کیا۔ جبکہ 121 کی اوسط سے 605 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ سیالکوٹ کے حسن علی 13 وکٹوں کے ساتھ بہترین بولر بنے۔ اور لاہور وائٹس کے محمد اخلاق بیسٹ وکٹ کیپر قرار پائے، انھوں نے 114 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 4 کیچز اور 2 اسٹمپڈ کیے۔
قبل ازیں بدھ کی شب دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلوز نے ملتان کو 5 رنز سے زیر کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور بلوز نے
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔