ملتان: ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا جدید سائنس لیبز کے قیام میں اہم قدم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ملتان: ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا جدید سائنس لیبز کے قیام میں اہم قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جڑانوالہ، فیصل آباد میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔
سائنس لیب کا افتتاح سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے کیا۔
اس موقع پر اکبر خان نے بتایا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لودھرا ں کے 8 ڈگری کالجز میں کمپیوٹر لیبز کا قیام، 8 سکولز میں کمپیوٹر لیبز اپ گریڈ کی گئیں اور 60 سے زائد سکولز میں سائنس لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں.
جہانگیر خان ترین کی جانب سے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ جڑانوالہ میں سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر سابق سی. ای. او ایجوکیشن فیصل آباد کاشف ضیاء، ڈی. ای. او سیکنڈری فیصل آباد سردار ساجد، ڈپٹی ڈی. ای. او میل جڑانوالہ فیاض وزیر، ہیڈمسٹریس نگہت سیٹھی اور مہر النساء بھی موجود تھیں.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سائنس لیبز
پڑھیں:
قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقا اور اس کے قیام کا تصور ممکن نہیں، پیر مظہر
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ استاد علم سکھانے کے ساتھ ساتھ شاگرد کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، استاد اور شاگرد کے رشتے کی اہمیت کو قرآن و حدیث میں بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقا اور اس کے قیام کا تصور ممکن نہیں، سیکھنے سکھانے کے عمل کا آغاز پہلی وحی ’’اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِىْ خَلَقَ‘‘ سے شروع ہو کر مکہ مکرمہ میں دار ارقم اور مدینہ منورہ میں مدرسہ صفہ تک جا پہنچا، جہاں معلم انسانیت ﷺ نے صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت تیار کی جس نے دنیا پر اسلام کے پرچم کو لہرایا۔حضور پاک ﷺ معلم انسانیت ہیں اور آپﷺ نے اپنی زندگی علم سیکھانے میں وقف فرما رکھی تھی۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ جامعۃ الحسنین و وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے جامعۃ الحسنین کے دورہ کے دوران اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جامعۃ الحسنین کے تمام اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور جامعۃ الحسنین کے نگران اعلی مولانا اعجاز محمود اور دیگر اساتذہ کرام سے تفصیلی بریفنگ لی۔
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ استاد علم سکھانے کے ساتھ ساتھ شاگرد کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، استاد اور شاگرد کے رشتے کی اہمیت کو قرآن و حدیث میں بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام میں استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور شاگردوں کو ادب اور احترام سے پیش آنے کی تلقین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کی اہمیت و فضیلت کو جاننے کیلئے سرکار دو عالم ﷺ کی احادیث مبارکہ بہت سی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام چاہتا ہے کہ دنیا میں بسنے والا ہر انسان تعلیم کے ذریعے صحیح معنوں میں اشرف المخلوقات کے درجے پر پہنچ جائے۔ وہ کتاب اللہ اور سنت نبوی ﷺکو حقیقی علم قرار دیتے ہوئے اسے انسانیت کی فلاح کا ضامن قرار دیتا ہے۔ اسلام کی تعلیمات کہتی ہیں کہ قرآن حقیقی علم ہے جب کہ دوسرے علوم معلومات کے درجے میں ہیں اور ان معلومات کو اپنی اپنی استعداد کے مطابق حاصل کرو۔ اللہ ہمیں علوم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔