فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کی شکار اداکارہ شروتی کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
تمل اداکارہ شروتی نارائنن نے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق مبینہ ویڈیو کے آن لائن لیک ہونے کے بعد صورتحال پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق مبینہ ویڈیو کو مزید شیئر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس صورتحال کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے انتہائی مشکل قرار دیا۔
انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شروتی نے لکھا ’’آپ لوگوں کےلیے میرے بارے میں یہ تمام مواد پھیلانا صرف ایک مذاق اور تفریح کا ذریعہ ہے۔ لیکن میرے اور میرے قریبی لوگوں کے لیے یہ ایک بہت ہی مشکل صورتحال ہے۔ خاص طور پر میرے لیے یہ انتہائی مشکل وقت ہے اور اس صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہورہا ہے۔ میں بھی ایک لڑکی ہوں، میرے بھی جذبات ہیں اور میرے قریبی لوگوں کے بھی جذبات ہیں۔ آپ لوگ اس صورتحال کو بد سے بدتر بنا رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے اپنی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ پر کیا ’’میں آپ سب سے التجا کرتی ہوں کہ ہر چیز کو جنگل کی آگ کی طرح نہ پھیلائیں‘‘۔
شروتی نارائنن کی مبینہ لیک ویڈیو ایک پرائیویٹ آڈیشن کے دوران لی گئی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں استحصال پر بحث کا باعث بنی ہے۔
یاد رہے کہ شروتی نے اپنے کیریئر کا آغاز تمل ٹی وی سیریلز سے کیا تھا۔ انہیں ’سراگڈیکا آسائی‘ جیسے شوز سے پہچان ملی جو اسٹار وجے پر نشر ہوتا ہے اور جیو ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوتا ہے۔ یہ شو جنوری 2023 میں شروع ہوا تھا جس میں وتری وشنت اور گوماتھی پریا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔