پیکا ایکٹ کے تحت دوسرے ملزم کو10سال قید دس لاکھ جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فیصل آباد:پیکا ایکٹ کے تحت دوسرے ملزم کو سزا سنادی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ نے کیس کا فیصلہ سنایا، پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو ایک سال کی سزا مزید بھگتنا ہوگی۔
طارق آباد کے رہائشی ملزم عثمان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا ایپ پر لوڈ کی تھیں،ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم بھی وصول کی۔
واضح رہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک کارکن کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ایک ملزم کو بری کیا اور 7 کو سزا سنائی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو تین مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔