نائب وزیراعظم کا ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتیں مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومت کے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی فراہمی اور اِس کی قیمتوں کو ضابطے میں رکھنے کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں اِس کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور صارفین کیلئے مناسب نرخوں پر اس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے اِس عزم کا اظہار آج(جمعہ) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ملک کے اندر چینی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے ساتھ پہلے طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ایک سو چونسٹھ روپے فی کلو گرام یا اِس سے کم قیمت پر چینی کی فروخت کیلئے پرچون قیمتوں کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
اشتہار
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی طلب اور دستیاب ذخائر کے درمیان فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبوں کی ضروریات پوری کرنا، گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔
وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے موجودہ گندم ذخائر ملک بھر کے صوبوں کی مجموعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر کو صوبوں کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی علاقے میں قلت پیدا نہ ہو اور مارکیٹ میں سپلائی کا نظام متاثر نہ ہو۔
وزارت کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فوری درآمد کے ذریعے ملکی ضروریات کو پورا کیا جائے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت عوام کو سستی، معیاری اور وافر مقدار میں گندم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامی اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت گندم درآمد کرنے سے نہ صرف آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ ممکنہ قلت اور ذخیرہ اندوزی جیسے مسائل پر قابو پانے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔
حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، سپلائی چین کو مستحکم رکھنے اور عوام کو مناسب قیمت پر بنیادی غذائی اجناس کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔