چین ایشیا اور دنیا کے لئے ترقی کا انجن ہے، پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے لئے بھی ترقی کا ایک انجن ہے۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں ہونے والی بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 کے موقع پر ایک انٹرویو میں خلیل ہاشمی نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد چین سے منسلک ہے۔ چین صنعتکاری کے ساتھ اب ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی سبقت لے رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مزید تعاون کی توقع ظاہر کی۔
خلیل ہاشمی نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین دونوں کے لئے فائدہ مند ہے اور ہم چین کی جانب سے ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں مزید کامیابیاں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ الیکٹرک گاڑیاں ان میں سے صرف ایک شعبہ ہے۔ ہم بیٹریوں، سولر پینل کی تیاری اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں بھی شراکت داری کرنا چاہیں گے۔
بھارت کے ادانی نے 4 ماہ بعد بنگلہ دیش کو بجلی کی مکمل فراہمی بحال کر دی
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم سولر پینلز کی تیاری، سولر بجلی ذخیرہ کرنے اور پیداوار اور الیکٹرک گاڑیوں پر کاروباری ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ بہت سی چینی کمپنیاں اس سرگرمی میں حصہ لیں گی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی چین کی ترقی بالخصوص چینی جدیدیت کی بہت تعریف کی۔
منیر اکرم نے انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چینی جدیدیت کو دنیا بھر میں معاشی معجزہ سمجھا جارہا ہے اور یہ انسانیت کی تاریخ میں بے مثال ہے کہ چین جیسے بڑی آبادی کے ملک نے خود کو غریب قوم سے بدل کر جدید معیشت میں تبدیل کیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے فراڈ عناصر کیخلاف ایکشن،جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ
منیر اکرم نے کہا کہ چینی جدیدیت بلاشبہ ایسا نمونہ ہے جس کی تمام ترقی پذیر ممالک تقلید کرنا چاہتےہیں اور خود کو ترقی پذیر ممالک سے جدید معیشتوں میں تبدیل کرنے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ چین کا عالمی ترقیاتی اقدام ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے ترقی پذیر ممالک چین کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں، چین سے سیکھ سکتے ہیں اور اپنی معیشتوں کی ترقی کے لئے چین کی معاونت، مدد اور ٹیکنالوجی حاصل کرسکتے ہیں۔
’’ایشیا بدلتی ہوئی دنیا میں: مشترکہ مستقبل کی جانب‘‘ کے عنوان سے ہونے والی بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 25 سے 28 مارچ تک جاری رہی۔
تعلیم، تدریس اور ٹریننگ کے معیار کی بہتری کیلئے 3 اداروں کا انضمام، پیکٹا فعال کر دی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا کے لئے
پڑھیں:
صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔