علی امین گنڈاپور کا صدر مملکت کو خط، این ایف سی اجلاس بلانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس ہیں، ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 میں جاری کیا گیا جس میں 25ویں ترمیم کے بعد کوئی ردوبدل نہیں کی گئی۔ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع غیر آئینی، غیر قانونی اور غیرمناسب ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع آئین کے آرٹیکل160 اور 25ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کو اس کا جائز حق نہ ملنے کی وجہ سے ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع خیبرپختونخوا کے لیے قابل قبول نہیں لہٰذا مالیاتی کمیشن کا اجلاس فوری بلایا جائے۔صدرمملکت کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کو اس کا جائز آئینی حق نہ ملنے کی وجہ سے وہاں ترقی اور امن وامان کے قیام اور استحکام جیسے معاملات میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔خط میں کہا گیا ہے ضم اضلاع کی آبادی کو خیبرپختونخوا کا حصہ گردانتے ہوئے فوری طور پر اس کی بنیاد پر صوبے کو مالی وسائل کی فراہمی کی جائے
صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
— فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، اس شہر کو ہم نے خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لانا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے بعد پشاور سب سے خوبصورت شہر کہلائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کی تعمیر اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، بی آر ٹی سروس مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انڈر پاسز کی تعمیرات جاری ہیں اور 2 ماہ میں شہریوں کو سولر پینل بھی ملنا شروع ہو جائیں گے۔