عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کی روزہ کشائی؛ تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے گھر خوشی کا ایک اور موقع آیا ہے جسے اہل خانہ نے شاندار انداز سے منایا۔
ماہ رمضان میں بڑے تو بڑے بچے بھی روزہ رکھنے کے لیے نہایت پُرجوش نظر آتے ہیں اور پہلا روزہ رکھنے کا تو خاص الخاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی بیٹی حورین نے بھی پہلا روزہ رکھ لیا اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے روایتی روزہ کشائی انجام دی گئی۔
عائزہ خان جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں خوشی کے ان لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.                
      
				
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ خان نے روزہ کشائی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ حورین نے پہلا روزہ رکھا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حورین کے ہمراہ ان کے بھائی بھی ہار پہنے ہوئے نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔
بچوں کے ساتھ تصاویر میں عائزہ اور دانش تیمور بھی ہیں جب کہ عائزہ نے سسرال والوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
مداحوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جوڑی کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دانش تیمور
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران شہریوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصاویر پر باضابطہ انکوائری جاری ہے۔ ایک نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پیر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائے گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں سے حاصل کی گئیں یا کسی نجی کیمرے سے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا اس پر جعلی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دھوکہ دینے والے افراد دراصل معمولی خلاف ورزیوں سے بچنے کی کوشش میں خود کو بڑے قانونی مسائل میں مبتلا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی تمام گاڑیاں بلیک لسٹ کی جائیں گی اور پکڑے جانے پر براہِ راست مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں اور متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔