Express News:
2026-07-24@15:24:19 GMT

مودی سرکار کی مسلم املاک پر قبضے کی مہم تیز

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

بھارت میں نریندرمودی کی حکومت نے وقف املاک پر قبضے کی مہم تیز کردی۔

مودی سرکار نے وقف ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا کروقف کی 8 لاکھ سے زائد 14.22 بلین ڈالر مالیت کی جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کرنا شروع کردیا۔  

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اُجین میں 250 سے زائد مکانات، دکانیں اور تاریخی مسجد مسمارکر کے 2.

1 ہیکٹر زمین کلیئرکردی گئی۔ 1985 کے ریکارڈ کے مطابق اجین میں مسجد کی زمین وقف کی ملکیت تھی جسے بی جے پی کی حکومت نے زبردستی ہتھیا لیا۔ مسلمان وکلا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا اجین میں زمین پر قبضہ وقف ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بی جے پی رہنما ثناور پٹیل نے تسلیم کیا کہ ریاست میں 90 فیصد سے زائد وقف املاک یا تو قبضے میں ہیں یا ان کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے وقف ایکٹ میں ترامیم پر بحث کے بعد وقف بورڈز کے اختیارات محدود ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ مودی کابینہ نے وقف ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی جس میں 14 ترامیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی سرکارکی مسلمان دشمنی، کھلی جگہوں پرنمازعید کی ادائیگی پرپاسپورٹ، ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا

متنازع ترامیم میں غیر مسلموں کی بطور وقف بورڈ رکن تقرری اور وقف قرار دی گئی جائیدادوں کی ضلعی انتظامیہ میں لازمی رجسٹریشن شامل ہیں۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ غیر مسلموں کی وقف بورڈ میں شمولیت مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت ہے۔ 2021 میں بی جے پی کی حمایتی این جی او نے بھوپال میں مسلم قبرستان پر قبضہ کرکے کمیونٹی ہال بنانے کا اعلان کیا۔ مدھیہ پردیش میں پولیس ہیڈکوارٹرز ،کنٹرول روم اور ٹریفک پولیس اسٹیشن وقف کی زمین پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا۔

مسلمانوں کی تاریخی جائیدادوں پر قبضہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر کھلا حملہ ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف