Jang News:
2025-07-26@00:19:34 GMT

کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ

— فائل فوٹو

کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔

ریلوے حکام کے  مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔

عیداسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 13ویں روز بھی معطل

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔

ریلوے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کوئٹہ سے کے لیے

پڑھیں:

پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

پشاور:

پشاور، صوابی اور گردونواح میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

پشاور میں بارش کے بعد ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم خوش گوار ہے۔

دیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب  گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تاہم، ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی و زیریں کے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کولئی پلاس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ اور مہمند میں بھی کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث چترال، سوات، بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کمبھے، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز تخت بھائی مردان میں 37 ملی میٹر بارش، کاکول اور بالاکوٹ میں 30، سیدو شریف میں 34، پاراچنار میں 25 اور مالم جبہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 40، پشاور کا 35، چترال کا 37، دروش اور بنوں کا 39، کالام کا 26 اور مالم جبہ کا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ممبئی ٹرین دھماکہ
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی