آزادی پسند کشمیری بی جے پی کی ہر چال کو ناکام بنا دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت کے جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کشمیری عوام کی صبر و استقامت اور قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے جھوٹے بیانیے اور جابرانہ ہتھکنڈوں سے اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت کے جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور یہ عظیم قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت عالمی سطح کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ انداربی، مشتاق الاسلام اور برسہا برس سے مقبوضہ علاقے اور بھارتی کی جیلوں میں نظربند دیگر کشمیری حریت رہنماﺅں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جبر ایک عظیم کاز کیساتھ ان کی وابستگی کو متزلزل نہیں کر سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیاں اپنی جابرانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے عزم کے توڑنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما خاص طور پر وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی اشتعال انگزیز بیان بازی سے آزادی پسند کشمیری عوام کو مرعوب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیور کشمیری عوام ہندوتوا بی جے پی کی ہر چال اور حربے کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کی سرپرست آر ایس ایس اپنے فرقہ وارانہ اور کشمیر مخالف ایجنڈے کے ذریعے خطے کو مزید تباہی کی طرف دکھیلنا چاہتی ہیں لہذا یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جماعتوں کے اس مذموم ایجنڈے کا نوٹس لے۔ ترجمان کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی مکارانہ پالیسی اور چالوں سے اچھی طرف واقف ہیں لہذا وہ اس کے کے فریب میں ہرگز نہیں آئیں گے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام کہ کشمیر کہا کہ
پڑھیں:
پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام
پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا، آڈٹ رپورٹ میں دسمبر2024 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہی۔
ایروناٹیکل چارجز کے بقایا جات کی عدم وصولی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سخت اعتراض اٹھا دیا ۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں اس معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم پی آئی اے کی جانب سے واجبات وصول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019-20 سے 20 ارب روپے سے زائد کی عدم وصولی سے متعلق آڈٹ پیراز موجود ہیں لیکن ای سی سی اور ایوی ایشن ڈویژن کے ساتھ متعدد اجلاسوں کے باوجود رقم وصول نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق 30 جون 2024 کو آڈٹ مکمل ہونے تک بھی مذکورہ واجبات وصول نہیں کیے جا سکے تھے۔
آڈٹ رپورٹ میں کہنا تھا کہ پی آئی اے نے واجبات کی وصولی کے لیے مناسب حکمتِ عملی اختیار نہیں کی اور نہ ہی حتمی آڈٹ رپورٹ کی تکمیل تک ڈی اے سی میٹنگ بلائی گئی۔
آڈیٹرز نے اپنی رپورٹ میں معاملہ حل کرنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن سے براہِ راست رابطہ کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ واجب الادا رقم کی وصولی یقینی بنائی جاسکے۔