شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگا، ریسرچ رویت ہلال کونسل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی(نیوزڈیسک)ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی
عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔کراچی 69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک میں کل عید الفطر ہوگی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا چاند
پڑھیں:
بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔