مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک): پنجاب میں میونسپل سٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاور کنٹریکٹرز صفائی یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں صفائی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران متعلقہ میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کے دنوں میں خصوصی پلان بنانےکاحکم دیاہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاورکنٹریکٹرزصفائی یقینی بنائیں، ہیلپ لائن اورایپ پرشکایات پربروقت ایکشن لیناہوگا۔
یاد رہے سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھی، تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ پتا چل گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی چھٹیاں منسوخ
پڑھیں:
ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی افرادی قوت میں 3,780 ملازمین کی کمی کے بعد عملہ کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی۔ روسی خبر رساں ادارےتاس کے مطابق ایجنسی کی ترجمان شیریل وارنر نے بتایا کہ ناسا کا مقصد ادارے کو زیادہ موثر اور منظم بناتے ہوئے یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ تحقیق اور اختراع کے سنہری دور خصوصاً چاند اور مریخ کے مشنز کو جاری رکھنے کی صلاحیت برقرار رکھ سکے۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ 3,870 ملازمین، جو ناسا کے موجودہ عملے کا 21 فیصد ہیں، نے موخر استعفیٰ کے دو پروگرامز میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے پر اتفاق کیا ہے جن کے تحت اضافی ادائیگی یا دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔وارنر نے کہا کہ موخر استعفیٰ پروگرامز اورعملے میں کمی کے بعد ادارے کے مستقل ملازمین کی تعداد تقریباً 14 ہزار رہ جائے گی تاہم یہ تعداد مستقبل میں تبدیل ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مختلف سرکاری اداروں میں عملے میں نمایاں کمی کے اقدامات کیے تھے، جن میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سابق سربراہ ایلون مسک بھی سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔