مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کے دورے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔
مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔
اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، ہسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض ہسپتال کے اندر سے دوائی لیں، ہسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لئے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔
ریسپشن پر لگی اسکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی، فارمیسی کے باہر سٹاک میں موجود ادویات کی تفصیل بھی سکرین پر جاری کی جارہی تھی۔
صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے، مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔
مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا۔
بدانتظامی پر ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا تھا، وزیر اعلی پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلی مریم نواز نے اسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر سکرین آویزاں کرنے،سٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، اسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیئے تھے۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے جناح اسپتال کے دورے کے 6 دن میں ان ہسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب جناح ہسپتال وزیر اعلی مریم نواز ادویات کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
فائل فوٹونائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔