عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا تو وہ تمام باتوں سے واقف تھے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔
عید الفطر پر میٹرو بس سروس کا شیڈول جاری
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پریس کانفرنسیں نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اہم ہیں۔ میرے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر آئیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی ہے اور وقت کے ساتھ سب کچھ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ جبکہ میں پارٹی سے کسی کو بھی نہیں نکالتا بلکہ یہ فیصلے بانی پی ٹی آئی خود کرتے ہیں۔
کراچی: سوئی سدرن نے عید الفطر پر گیس کا شیڈول جاری کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی ہوگی، علیمہ خانم
میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے
جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔