خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی کر رہے تھے، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے حوالے سے مرکزی جامعہ مسجد حسینیہ جوہر آباد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی کر رہے تھے، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔ ہزاروں افرد کی یہ ریلی امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعروں کی گونج میں ہسپتال روڈ کالج چوک سے گزرتی ہوئی جہاز چوک خوشاب میانوالی روڈ پہنچی، جہاں مرکزی جامع مسجد حسینیہ کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی، پروفیسر راجہ غلام اصغر اور سابق فوکل پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع خوشاب حسن عمران ملک نے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطین، غزہ، کشمیر اور پاراچنار میں ہونیوالے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی پر زور مذمت کی اور ان سفاکانہ کاروائیوں کو رکوانے پر زور دیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں ڈاکٹر نعیم صادق اور ملک محمد علی ساول نے بھی شرکائے ریلی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی کے اختتام پر راجہ اصغر طاہر کی جانب سے پیش کردہ 12 نکاتی قراداد پاس کی گئی جس میں فلسطین اور کشمیر میں مظالم بند کرانے غاصب اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کے خاتمہ، امریکہ اسرائیل اور بھارت کیجانب سے عالم اسلام کیخلاف جاری سازشوں کا اجتماعی قوت سے مقابلہ کرنے جیسے مطالبات کئے گئے۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ پر عالم اسلام با،مخصوص سعودی عرب ترکی کی مجرمانہ خاموشی اور مسلمانوں کی شہادتوں پر منافقانہ رد عمل کی مذمت کی گئی، پاراچنار کے راستے کھلوانے کا مطالبہ کیا گیا اور شہدائے راہ قدس شہید شیخ احمد یٰسین، شہید قاسم سلمیانی، شہید اسمٰعیل ہانیہ، شہید حسن نصراللہ اور یمن کے مجاھدین اور حماس اور حزب اللہ کے مجاھدین کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ریلی کے اختتام پر مریکہ و اسرائیل کے پرچم جلائے گئے۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خوشاب میں یوم القدس کے موقع پر ریلی اسرائیل کے
پڑھیں:
محمد عامر موقع ملنے پر کس غیر ملکی لیگ میں کھیلنا پسند کریں گے؟
کراچی:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی اور بھارتی لیگز میں انتخاب سے متعلق ایک بار پھر لب کشائی کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پیسر سے جب ایک ٹی وی پروگرام میں پوچھا گیا کہ شیڈول متصادم ہونے کی صورت میں وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سے کس کا انتخاب کریں گے تو انہوں نے لگی لپٹی رکھنے کے بجائے کہا کہ صاف بات تو یہ ہے کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں آئی پی ایل کھیلوں گا اور میں یہ بات سب کے سامنے کہہ رہا ہوں۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے اگر ایسا کوئی موقع نہیں ملتا تو پھر میں پی ایس ایل میں حصہ لوں گا، آئندہ برس تک مجھے بھارتی لیگ میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس میں کیا مضائقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آئندہ برس بھی دونوں لیگز متصادم ہوں گی، اس بار تو چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے ایسا ہوا۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے پہلے پی ایس ایل میں منتخب کر لیا گیا تو پھر میں دستبردار نہیں ہو سکوں گا، اگر ایسا ہوا تو پھر مجھ پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والے محمد عامر اب برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔
Post Views: 1