پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، مکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آںے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین نے کی۔ اجلاس شام 6 بج کر 10 منٹ پر وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کا جائزہ لیا گیا۔
چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی، جو اسپارکو حکام کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوئے، جہاں مقامی سطح پر چاند کی رویت سے متعلق مشاہدہ کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر چاند کی رویت سے متعلق باضابطہ اعلان کیا گیا۔
ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا تھا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 26 گھنٹے تھی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان تھا، جسے انسانی آنکھ سے بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بھی چاند نظر آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر سے موصول گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال کا باقاعدہ اعلان کیا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا تھا۔
دوسری جانب آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمانوں نے آج عید الفطر منائی۔مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویۖ میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اجتماع میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے۔ پاکستان میں بوہری کمیونٹی نے بھی آج عید الفطر منائی، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی عیدالفطر آج منائی گئی۔ اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی نے بھی آج سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں شوال کا چاند نظر پاکستان میں
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔