بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کے باعث فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے بھی لیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بلوچستان سمیت اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں عید پر سیکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں کی صورت حال اور صوبے میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا، دورانِ اجلاس دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، وزیر اعلی بلوچستان نے حکام کو امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو مؤثر بنانے اور تمام سیکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت بھی کی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے
پڑھیں:
سنجیدی ڈیگاری واقعہ، حکام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیمبر میں پیش
سنجیدی ڈیگاری دہرے قتل کے معاملے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سید وزیر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیمبر میں پیش ہوگئے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے سنجیدی ڈیگاری واقعے کا نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو طلب کیا تھا۔
آج اس حوالے سے ایس پی سریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اور کیس کے تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے۔
حکام نے کیس میں پیشرفت، گرفتاریوں اور قبر کشائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔