2025-11-03@23:13:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1220

«فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غزہ امن فوج کے قیام سے متعلق فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، تاہم  پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں خودمختار ملک ہے ، جبکہ فوج سیاست میں ملوث ہونا نہیں چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج” کے خلاف آپریشنز میں اب تک 1667 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ رواں سال 62 ہزار 113 آپریشنز کیے گئے جن میں 582 فوجی جوانوں...
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا...
    فائل فوٹو  کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سمندری راستے سے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دو لانچوں کو روکا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریبا 31 ہزار 610 لیٹر ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لی گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول : ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اپنے حملے فوراً بند کرے، کیونکہ وہ بارہا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔غزہ جنگ بندی سے متعلق وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ حماس غزہ کا انتظام فلسطینیوں پر مشتمل ایک کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے لہٰذا عالمی برادری کو جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، جس سے خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔استنبول اجلاس میں غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی پر بھی...
    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے موثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان...
    پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر...
    انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کی 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔ پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔  پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع...
    عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کو نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے، وہ بار بار اس ملک پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ عیسائیوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کر رہا، تاہم نائیجیریا نے بارہا یہ الزام مسترد کیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈٰیا پیغام میں، ٹرمپ نے نائیجیریا میں عیسائی برادری کے خلاف ہونے والے ’قتلِ عام‘ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ’فوری طور پر نائیجیریا کو...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔” صدر کی ہدایت کے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے۔ تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی زیرو پوائنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا...
    ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جب مہنگے گیجٹس کی بات کی جاتی ہے تو عموماً ہمارے ذہن میں ہائی اینڈ فلیگ شپ فون آتے ہیں لیکن ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں لگژری اسمارٹ فونز موجود ہیں جو فیچرز یا پرفارمنس سے زیادہ ڈیزائن، انفرادیت اور شاہانہ طرز پر توجہ دیتے ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین لگژری فون سونے، ہیروں اور دیگر نایاب مواد سے تیار کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ صرف ٹیک ڈیوائسز نہیں بلکہ دولت اور شان اور نمود و نمائش کی علامت بن جاتے ہیں۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق فیلکن سپرنووا آئی فوج 6 پنک ڈائمنڈ ایڈیشن دنیا کے سب سے مہنگے اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے، جس کی قیمت...
    ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران طلباء کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے طلباء کو ملکی دفاع، عسکری تربیت اور جدید جنگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ دورے کا مقصد سول و ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج کی...
    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلیے بند کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی۔ دوسری جانب ڈیٹا سروس بند ہونے سے عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء، کاروباری شخصیات اور مختلف آن لائن شعبوں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت )سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نورولی کے نائب خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیورو سائنس سے وابستہ ایک کمپنی نے ایسا منفرد اسمارٹ فون کیس تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صارفین کا اسکرین ٹائم تقریباً نصف تک کم کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فون کیس 6 پاؤنڈ (یعنی 2.7 کلوگرام) وزنی ہے اور اس قدر بھاری اور بوجھل ہے کہ اسے استعمال کرنے والے افراد فطری طور پر موبائل فون کے استعمال میں کمی لے آئیں گے۔ عام طور پر فون کیس ہلکے اور سہولت بخش ہوتے ہیں، مگر اس کمپنی نے جان بوجھ کر اسے دنیا کا سب سے بھاری اور غیر آرام دہ کیس بنایا ہے تاکہ موبائل کے غیر ضروری استعمال کو روکا جا سکے۔اسٹین لیس اسٹیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب  اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے داخلی علاقے میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر امجد بھی شامل تھا۔ یہ کارروائیاں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے تھا اور انتہائی مطلوب کمانڈر امجد اسی...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیاہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ 18 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتاہوں،سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ...
    کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں2مختلف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے18دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مقصد ملک کے وسیع کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور درآمد شدہ توانائی پر انحصار کم کرنا ہے۔کمپنی نے یہ معلومات منگل کو اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی، جس میں بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی کی انتظامیہ نے کہا کہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے ابھی کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا، تاہم کسی بھی اہم پیش رفت کے بعد اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔پاکستان کے کوئلے کے ذخائر تقریباً 186 ارب ٹن کے قریب ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کمترین سطح پرآگئی ہیں۔قیمتوں کو عالمی مارکیٹ کی سطح پر لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر94روپے89پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35پیسے ٹیکس عائد ہے یعنی ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں36فیصد اور ایک لیٹرڈیزل کی قیمت میں35فیصد ٹیکس ہے۔حکومت نے عوام پر ٹیکسز اور چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، جس کو فی الفور ختم کیا جائے۔ عالمی...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا  وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی ۔اورآپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم ، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کی ۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
    کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔  فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  ذرائع کے مطابق آپریشن...
    سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، یکم اکتوبر کو...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضیا الحسن لنجار وزیر کی حیثیت سے تنخواہ کے حقدار ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ وزیر کی حیثیت سے وہ حکومت پاکستان کے ملازم نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صوبائی وزیر قانون کے ماتحت ہیں، یہ کیسے عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری گورنر کرتا ہے،...
    شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    نظام الدین بٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسی متنازع اور تنازعات سے دوچار ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر دونوں کی جانب سے ہوئی ہیں اور عالمی سطح پر اسکا سیاسی استعمال کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت نے اسمبلی میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ’’لیجسلیٹو فورم‘‘ کے قیام کے بل مسترد کر دیا۔ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ یونین ٹیریٹری کی اسمبلی پارلیمنٹ کے قوانین سے متصادم قانون نہیں بنا سکتی۔ یہ بل کانگریس کے رکن اسمبلی نظام الدین بٹ نے پیش کیا تھا جنہوں نے استدلال دیا کہ ان کا مجوزہ فورم قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) کی جگہ لینے کے بجائے اسے معاونت...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جریدے میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے کبھی بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان نہیں کیا۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی خود ارادیت کی حمایت میں اصولی اور مستحکم موقف رکھتا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی تصدیق کی کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات کی گئی ہے۔ یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہیں۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خواتین سے متعلق بیانات کو صنفی امتیاز اور تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے ان کے طرزِ عمل پر تنبیہ جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فوسپا کے  ترجمان نے کہاکہ  وائس چانسلر کے بیانات میں خواتین کے لیے توہین آمیز اور جنسی تعصب پر مبنی جملے شامل تھے جو دفتر میں ہراسگی کے زمرے میں آتے ہیں۔وفاقی  محتسب نے فیصلے میں کہا کہ خواتین سے متعلق تضحیک آمیز اور امتیازی رویہ نہ صرف ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرتا ہے بلکہ اداروں میں صنفی دقیانوسی تصورات کو فروغ دیتا ہے۔فیصلے میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ضابطہ خان نے...
    ذرائع کے مطابق دونوں سے سخت پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں خبرادر کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق مواد اور ویڈیوز شیئر کرنے سے باز رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر سرینگر سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں خواجہ باغ، ملورہ اور نوگام گھر گھر چھاپوں کے دوران 17سالہ ہاشم مشہود لون اور 15سالہ محمد حاذق آہنگر کو گرفتار کیا۔دونوں...
    ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری حکومت ناجائز منافع خروں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ سمیت کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے، ملوث افراد پر موقع پر ہی بھاری جرمانے اور سخت مقدمات قائم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے پھل و سبزیوں سمیت ایشائے خوردونوش کی بلا جواز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد گراں فروش مافیہ کا حب بنتا جارہا ہے، روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، سبزی، پھلوں سمیت دیگر ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں مند پسند اضافے سے عام آدمی شدید...
     احمد  منصور : شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟  آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور...
    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی۔شعبہ تعلقات...
    پاک فوج کے شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل،کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد سیکیورٹی فورسز نے پاک -افغان سرحد کے قریب خیبر پختونخوا دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی سرحد سے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں...
    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ  فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوان جام شہادت نوش کر گئے، شہید حوالدار منظور حسین کی عمر 35 سال اور ضلع غذرگلگت بلتستان کے رہائشی تھے، شہید سپاہی نعمان الیاس کیانی کی عمر 23 سال اورضلع پونچھ آزادکشمیر سے تعلق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2  بڑے گروہوں نے 24-25 اکتوبرکو گھکی کرم...
    حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق  فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات  ایسے  وقت ہو  رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں   پر  سنجیدہ  سوالات اٹھاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  خوارج کے 2  بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس / جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میںغیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کا معاملہ ،عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمہ کا ایک اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات میں پولیس کا موقف ہے کہ مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی، ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن “عزمِ استحکام” کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صدرِ زرداری نے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے نشت کے دوران خصوصی گفتگو کی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن کے ذمے دار زانگ شینگ کو بڑا عہدہ مل گیا،جس کے بعد وہ فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور چیئرمین زانگ یو شی کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل زانگ شینگ من نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن ہوں گے۔ انہوں نے 1978 ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس سے منسلک تھے اور فوجی انسداد بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ تقرری 4روزہ سینٹرل کمیٹی اجلاس کے اختتام پر عمل میں لائی...
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ 
    اسلام آباد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا  گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مارلی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق...
    ایس پی تھانہ آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید...
    بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
    لاہور: پنجاب میں نئے بلدیاتی قانون کا منظور ہونا خوش آئند ہے، اگرچہ اس میں سقم موجود ہیںتاہم نظام کا قائم ہونا اہم ہے، خامیاں بعد میں دور کی جاسکتی ہیں۔ آئندہ برس مارچ کے آخر میں بلدیاتی الیکشن متوقع ہیں، انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونا ہائی کورٹ کے 2013ء کے فیصلے اورمیثاق جمہوریت کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت، اکیڈیما اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’’پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ 2025‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔  پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین و رکن سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل باڈیز سمیع اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تسلسل...
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے متعلقہ اداروں کو کاروباری برادری کے مسائل اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔  اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت ہونیوالے اس اجلاس میں ایف پی سی سی آئی، او آئی سی سی آئی، اے پی ٹی ایم اے سمیت کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، سرحد، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور ہری پور کے چیمبرز آف کامرس کے صدور و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی، ایف بی آر اور وزارتِ تجارت، صنعت، پٹرولیم اور توانائی کے نمائندے بھی موجود تھے۔  اجلاس کاروباری برادری کے ساتھ رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھا، جس میں پاکستان میں کاروباری...
    لاہور ہائیکورٹ نے کاہنہ سے لاپتا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو10 روز کی مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزارحمیداں بی بی نے عدالت سے بیٹی کی بازیابی کی اپیل کی۔ عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب خود پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو لے گئے؟ جس پر آئی جی نے جواب دیا، یہ جن انسان نما تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ: فوزیہ بی بی کا نادرا میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ وہ 2019 میں مبینہ طور پر لاپتا ہوئی...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو قابو میں لانے کے لیے تیار ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے کسی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا کہ کن ممالک نے انہیں حماس کے خلاف جنگ لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حماس کو ایک بار پھر خبردار...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مراکش کے ہم منصب ناصر نے ٹیلی فون کیا ترجمان دفتر  خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور‘ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مراکش نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ مراکش وزیر خارجہ نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کر لی۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپا) نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے برخاست کرنے کے عمل کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فیصلہ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے زینب زہرہ اعوان کی درخواست پر سنایا، نجی کمپنی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس میں سے 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون زینب زہرہ اعوان کو بطور معاوضہ ادا کیے جائیں گے جبکہ 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں گے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور زینب زہرہ اعوان کو ان...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایمازون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ کو پیر کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی مسائل پیش آئے اور ‘‘فورٹ نائیٹ‘‘ اور سنیپ چیٹ سمیت کئی مشہور ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہو ئی ۔ اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم US-EAST-1 ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز کے لیے ’’ایرر‘‘ کی بلند شرح اور تاخیر کی تصدیق کرتے ہیں۔متعدد بڑی کمپنیوں بشمول اے آئی اسٹارٹ اپ Perplexity، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے اپنی سروسز کی خرابی کا ذمہ دار اے...
    فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے باجوڑ میں خوارج کے ہاتھوں تباہ 2 مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں 2 مساجد، مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا۔  ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔ پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا  جا رہا ہے۔  عوام نے ان فرنٹیئر کور (نارتھ)  کے اقدامات کو...
    سیز فائر میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی بحالی کا نیا ڈرامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جارح اسرائیل نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی بحالی کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت کوئی بھی ملک حملہ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت پر ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، بلکہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں۔ ہمارا ہر قدم آئین کے مطابق ہوگا اور اگر انصاف نہ ملا تو پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم کچھ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان کی جانب سے داخل ہونے والے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملے کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 100 سے زیادہ خوارج ہلاک ہوئے۔ اسی دوران گل بہادر گروپ کے خارجیوں کے خلاف ایک ٹارگٹڈ آپریشن میں کم از کم 60 سے 70 خوارج مارے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34خوارج ہلاک وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کی جانب سے دہشتگرد حملے کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-10  کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے مغربی صوبے مناسبی کے شہر مونتے کرسٹی میں فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جج اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گئے تھے۔ ایک مسلح شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے جج کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ججوں کی ایسوسی ایشن نے جج مینڈوزا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ عدالتی عہدیداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے...
    فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششیں قابلِ تحسین ہیں، مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابلِ تعریف اقدام ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔ صدر زرداری...
    بلوچستان حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے کی 7 میں سے 6 انتظامی ڈویژنز میں صوبائی اور وفاقی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا ہے، جس کے بعد ان ڈویژنز کو ’اے ایریاز‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جمعرات کو جاری کیا گیا ہے۔ ان 6 ڈویژنز میں کوئٹہ، قلات، مکران، ژوب، رخشان اور نصیر آباد شامل ہیں، تاہم سبی ڈویژن، جس میں ڈیرہ بگٹی، سبی، کوہلو، ہرنائی اور زیارت کے اضلاع شامل ہیں، کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم نہیں کیا گیا۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیر آباد اور...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں مختلف علیحدگی پسند گروپوں کے حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 35 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ صورتِ حال بی جے پی حکومت کے لیے آئندہ سال ہونے والے 2026 کے ریاستی انتخابات سے قبل ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔ کشمیری میڈیا سروس (KMS) کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو ناگا عسکریت پسندوں نے اروناچل پردیش کے علاقے چانگلانگ میں آسام رائفلز کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، جس میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ اس سے قبل 19 ستمبر 2025 کو منی پور کے بشنوپور ضلع میں پیپلز لبریشن...
    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے، 1947 سے اب تک افغان حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے اور پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے  کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگیا۔ روسی ساختہ ٹی ففٹی فائیو ٹینک درحقیقت  افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔ دوسری طرف افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی۔پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی  نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ ’’فرد جرم پر نہ میرادستخط ہے نہ ہی میرا انگوٹھا‘‘ علیمہ خان کا تہلکہ خیز...
    نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب رپورٹ)دنیا بھر میں احتجاج کی ایک نئی لہر نئی شکل میں اٹھی ہے جس نے حکومتوں کے تختے الٹ دیے ہیں۔ یہ لہر ان اکتائے ہوئے نوجوانوں کی ہے جو سوشل میڈیا پر نعروں سے تنگ آکر اب سڑکوں پر آ چکے ہیں۔نوجوانوں کے اس احتجاج کو دنیا نے جین زی (Generation-Z) انقلاب کا نام دیا ہے۔ وہ نسل جو موبائل، انٹرنیٹ اور بے خوفی کے زمانے میں پلی بڑھی، اب دنیا کے پرانے سیاسی نظام، کرپٹ خاندانوں اور نااہل حکمرانوں کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر چکی ہے۔ دلچسپ بات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) ویوو نے اپنے جدید اسمارٹ فون V60 Lite کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کا سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو سفر کے دوران یادگار تصویرمیں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔ Travel Portrait Perfect Partnerکے طور پر متعارف کرایا گیا vivo V60 Lite کی AI Aura Light Portraitٹیکنالوجی کی تین نسلوں، جدید AIامیجنگ صلاحیتوں، دلکش اور نفیس ڈیزائن اور کارکردگی کا حسین امتزاج ہے۔ یہ نیا فون آج کے جدید طرزِ زندگی رکھنے والے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی یادوں کو بہترین انداز میں محفوظ...
    پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی تشکیل کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک گروہ کو علاقے میں تعینات کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ بریکنگ پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے...
    پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر یاسین رضا نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے۔ وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    ’جیو نیوز‘ گریب پاک فوج نے اسپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا...
    (احمد منصور)پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔  افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ...
    پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پاک فوج نے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 طالبان کو ہلا کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پرعلی الصبح حملہ کیا گیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اینٹانانیریو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریانا سولو نائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے تحریک لبیک پاکستان کے یکجہتی فلسطین مارچ پر پولیس گردی، خونی کریک ڈاؤن اور مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی اور جبر قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہاتھ نہتے شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اظہارِ رائے اور احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت جس ڈگر پر چل پڑی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے، جس سے پوری قوم شدید اضطراب میں مبتلا ہے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے مطالبہ کیا کہ تحریک لبیک کی گرفتار قیادت اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، سانحہ مریدکے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کو...
    پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا جواب بھرپور انداز سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ پاک-افغان جھڑپ/ کرم سیکٹر اپڈیٹ سکیورٹی فورسز نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ سیکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/ZiwMkcowLv — The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) October 14, 2025 اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں، افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں پوسٹوں پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے تحریک لبیک پاکستان پر رات کے اندھیرے میں آپریشن پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، اپنے مطالبات کے حق میں ہر جماعت کو اور ہر فرد بشر کو جلسہ مظاہرہ یا احتجاج کا حق ہے ۔تحریک لبیک کے علما اور انکے کارکنوں پر رات کی تاریکی میں ڈائریکٹ فائر کھولنا کسی طرح بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔ تحریک لبیک بار بار کہ رہی تھی کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح...
    غزہ: اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تباہی و بربادی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اسرائیلی حمایت یافتہ گینگز کا نشانہ بنے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کیخلاف مقامی جرائم پیشہ گروہ کو مسلح کرنا شروع کردیا فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی...