افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے کا جھوٹا دعویٰ بےنقاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے اور پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگیا۔ روسی ساختہ ٹی ففٹی فائیو ٹینک درحقیقت افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔ دوسری طرف افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی۔پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
’’فرد جرم پر نہ میرادستخط ہے نہ ہی میرا انگوٹھا‘‘ علیمہ خان کا تہلکہ خیز انکشاف
افغان طالبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کر کے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔ ویڈیو میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی پچپن ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا ، حالانکہ یہ روسی ساختہ ٹینک حقیقت افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔دوسری طرف افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے۔ افغان طالبان جھوٹے پروپیگنڈا کی اسی روش پر چل رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی ہے۔
سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغان طالبان کی جانب
پڑھیں:
افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کے پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق بیانات کا نوٹس لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا: ترجمان دفترِ خارجہ پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ اگر افغانی سمجھنے کو تیار نہیں تو سخت جواب دیا جائے: پاکستانی شہریترجمان نے کہا کہ ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول عالمی سفارتی ضوابط کے مطابق اختیار کیا جانا چاہیے، پاکستان کو اپنے داخلی امور پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرے گی، طالبان حکومت اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت بے بنیاد پروپیگنڈا کے بجائے جامع اور حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔