امریکی سفارتخانے کی جانب سے اہل پاکستان کے نام عید مبارکباد کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار۔
یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی، پاکستانی سفیر کی شرکت پر ٹرمپ شکرگزار
یو ایس ایمبیسی پریس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عید الفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ تہوار جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فلیکر‘ پر جاری ویڈیو پیغام میں امریکی خاتون سفارتکار کو بازار میں عید کی شاپنگ کرتے دکھایا گیا، اس ویڈیو میں وہ انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ عید کا دن اُس اُمید، ہمت اور فیضان کے حصول کا موقع ہے جو ماہ رمضان میں روزے، نماز اور خیرات کی بدولت حاصل ہوتی ہے۔
بطور ایک ایسی قوم کے جو مذہبی آزادی سے لگاؤ رکھتی ہے، ریاستہائے متحدہ امریکا اپنی سرزمین، پاکستان اور دنیا بھر میں اللہ کی شفقت اور پیار کی شکر ادا کرنے کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
اور ہم اس موقع پر امن پر مبنی ایسا مسقبل تشکیل دینے کےعزم کی تجدید کرتے ہیں، جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے۔
دعا ہے کہ اللہ اس مقدس موقع پر اور ہمیشہ آپ اور آپ کے خاندان والوں پر اپنی رحمت ناز ل فرمائے۔ عید مبارک۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پاکستان پیغام عید عید الفطر یو ایس ایمبیسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پاکستان پیغام عید عید الفطر یو ایس ایمبیسی کی جانب سے
پڑھیں:
شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے میزبان بنگہ دیش کو 74 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی تاہم سیریز بنگال ٹائیگر نے 1-2 سے اپنے نام کر لی ۔
پاکستان کی جانب سے 178 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی کی پوری ٹیم 104 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی تھی اور صرف 41 رنز کے مجموعے پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
بعد میں آنیوالے بلے بازوں نے کچھ مزاحمت ضرور کی تاہم وہ پاکستانی بولرز کا زیادہ دیر تک سامنے نہ کر سکے، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے سیف الدین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بنگلہ دیش کے 9 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل ہونے میں بھی ناکام رہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز اور فہیم اشرف 2-2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ سلمان علی آغا، حسین طلعت اور احمد دانیال کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان بنگلہ دیش کو 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر صاحب زادہ فرحان کو موقع دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر شاندار 63 رنز کی اننگز کھیلی۔
نوجوان بیٹر حسن نواز نے 17 گیندوں پر برق رفتار 33 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا، محمد نواز 16 گیندوں پر 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر بلے باز صائم ایوب 21، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 5 اور حسین طلعت ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 3 اور نسیم احمد 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، فخر زمان کی جگہ اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جبکہ خوش دل شاہ کو آرام دے کر حسین طلعت کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا۔