محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی:
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔
مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین کررہے ہیں، میئر کراچی
مئیر کراچی نے غریبوں اور مستحق افراد کو یاد رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے، اس موقع پر ہمیں اپنے اردگرد کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اس عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔
عیدالفطر کے اس خاص موقع پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں کمنٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، جس کیلئے وہ لاہور پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے کین ولیمسن پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز کیخلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
دوسری جانب میچ سے قبل فرنچائز کے کھلاڑی آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔
مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"
یہ پہلا موقع نہیں کہ اس سے قبل کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل ٹیم میں بطور بالنگ کوچ فرائض نبھائے تھے لیکن پی ایس ایل میں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔