عید کے موقع پر بدہضمی سے کیسے بچیں ؟ آسان اور گھریلو تراکیب جانیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاؤں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتا۔ مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات الرجک ردعمل کے علاج میں بھی اپنی امتیازی حیثیت سے پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ بہرحال یہاں ہم آپ کو بدہضمی کے قدرتی علاج کے لئے تین تراکیب بتا رہے ہیں۔
٭ ادرک کو دھونے کے بعد چھیل کر ایک کپ میں اس کا رس نکال لیں اور اسے دن میں ایک بار ضرور اور باقاعدگی سے پئیں۔
٭ تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر منہ میں ڈال لیں، پھر ادرک کو چبائیں لیکن خیال رہے کہ معدے میں صرف رس جائے۔
٭ تیسری ترکیب ایسے افراد کے لئے ہے، جو بدہضمی کے ساتھ متلی کی شکایت بھی کرتے ہوں۔ تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر اس پر نمک چھڑک لیں، پھر دوسری ترکیب کی طرح اسے منہ میں ڈال کر ایسے چبائیں کہ معدے میں صرف رس جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ادرک کو
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔