مدتوں نہ بھلائے جانے والے ڈرامے کا او ایس ٹی جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی:
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رواں سال کا سب سے بڑا ڈرامہ ’پیراڈائز‘ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر جلد نشر ہوگا جس کا او ایس ٹی ریلیرز کردیا گیا ہے۔
پیراڈائز نامی ڈرامہ جلد ناظرین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دیکھیں گے جس میں شجاع اسد اور اقرا عزیز مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
اس ڈرامے کی ہدایت کاری یاسر حسین کررہے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے کہانی کو ایک نئی روح بخش دی ہے۔
ڈرامے کی کہانی جذبات، رومانس اور شاندار پروڈکشن کا حسین امتزاج ہوگی اور یہ ایسا ڈرامہ ہوگا جس کو ناظرین نہ صرف پسند کریں گے بلکہ اس کی ہر نئی قسط کے منتظر بھی رہیں گے۔
یہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ایسا شاہکار ڈرامہ ہوگا جسے ناظرین اور شائقین مدتوں بھلا نہیں سکیں گے۔
پیراڈائز ڈرامے کا دل چھو لینے والا او ایس ٹی ریلیز کردیا گیا ہے، جس کے سحر انگیز بول اور مدھر موسیقی نے سامعین کے دل جیت لیے ہیں۔
گانے میں احمد گل اور سمیعہ گوہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کے بول اور موسیقی احمد گل نے ترتیب دیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
کراچی:سعودی عرب کے لیے روانگی کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے دو مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر محمد شہباز اور محمد عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران ان کے ڈرائیونگ لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جس کی جانچ کے بعد انکشاف ہوا کہ دونوں لائسنس جعلی ہیں۔
حکام کے مطابق دونوں لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد نے کبھی بھی متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ نہیں کیا تھا۔
دونوں افراد نے یہ جعلی لائسنس ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیے جس کے لیے فی کس 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں مسافروں کے ورک ویزوں پر اصلی پروٹیکٹر بھی لگا ہوا تھا جس سے یہ تاثر ملا کہ تمام کاغذی کارروائیاں مکمل ہیں۔
امیگریشن حکام نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا ہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔