بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کلری تھانے کے لاک اپ سے 2 ملزمان فرار کراچی: ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرارپولیس کا کہنا ہے کہ مزید مفرور 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔