سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنی جانب سے صوبے کے عوام کو بھی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی جبکہ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے عیدالفطر کے پر مسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے انہیں بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد کی ترقی کے عوام عوام کی
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :