ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
واشنگٹن: فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایلون مسک 349 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے۔
امریکی جریدے فوربز کی جاری کردی فہرست کے مطابق ایلون مسک 349 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
ایلون مسک کے اثاثوں میں 8 ارب 6 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جن کی دولت 209 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہے۔
مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 202 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز ہے۔
بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبرپر آ گئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔