گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں ویوو اور ایپل آئی فون کے اسمارٹ فونز نے جگہ بنائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔
انفنکس نوٹ 50 پرو + تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو پانچویں (نئی انٹری) اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبرپر ہیں۔
سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، سام سنگ گلیکسی اے 55 آٹھویں، ویو ایکس 200 الٹرا نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس (نئی انٹری) براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
ممبئی(شوبز ڈیسک)سائبر تھرلر فلم ’لاگ آؤٹ‘ کے اداکار بابل خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں پروان چڑھیں اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے 22 سال کی عمر تک ڈبہ فون استعمال کیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر بابل خان ان دنوں ڈیجیٹل دنیا کی تلخیاں بیان کرتی فلم ’ لاگ آؤٹ‘ میں مرکزی کردار کے باعث سرخیوں میں ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بابل خان نے بتایا کہ میری پرورش عام لوگوں کی طرح نہیں ہوئی کیوں کہ میرے والدین اس بات پر اٹل تھے کہ وہ اپنے بیٹے کو ڈیجیٹل دنیا میں پروان نہیں چڑھائیں گے، اس لیے میری پرورش پہلے جنگل کے بالکل قریب اور پھر مدھ جزیرے پر ہوئی، اس کے بعد مجھے اسکول بھیجا گیا جہاں پلاسٹک کی اجازت نہیں تھی اور ہر چیز لکڑی کی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ میں آج کے نوجوان کی طرح ڈیجیٹل آلات اور اسمارٹ فونز کے جنون میں مبتلا نہیں تھا، میرے پاس 21 یا 22 سال کی عمر تک ایک ڈبہ فون تھا جب ہی یہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا میرے لیے بالکل نئی ہے ‘۔
بابل خان نے اعتراف کیا کہ اگرچہ میں سوشل میڈیا کا جنون نہیں رکھتا اور ڈیجیٹل دنیا سے دور رہنا پسند کرتاہوں لیکن لاگ آؤٹ پر کام کے دوران میں نے سوشل کی دنیا سے متعلق بہت کچھ سیکھا، اس دوران مجھے اندازہ ہوا کہ ہمیں اپنی عزت نفس کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرنے کے بجائے اسے تخلیقی صلاحیتوں کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:سوتیلے باپ کے تشدد کا شکار بالی وڈ کا وہ نامور اداکار جو مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور تھا