بولی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ اتنا ہی جیئں گے جتنی اللہ نے ان کی عمر لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیوں کے حوالے سے ان سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں۔

لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکیوں کے بعد گزشتہ سال ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ان کی رہائش کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ کیا گیا اور ان کے گھر کی بالکونی میں ایک بڑا بلٹ پروف شیشے کا پینل لگا یا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مسلسل سیکیورٹی میں گھرے رہنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی انہیں سیکیورٹی کے لیے بہت سے لوگوں کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے جو ان کے لیے بعض اوقات ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ صرف اپنے گھر سے فلم کے سیٹ اور سیٹ سے گھر تک ہی سفر کرتے ہیں۔

فلم سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے بتایا ہے کہ سلمان کو لاحق سیکیورٹی خطرات کے باعث ٹیم کو سیٹ پر 10 ہزار سے 20 ہزار تک لوگوں اور سخت سیکیورٹی کاانتظام کر نا پڑا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم سکندر 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں کاجل اگروال اور رشمیکا مندنا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بولی ووڈ سلمان خان لارنس بشنوئی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لارنس بشنوئی لارنس بشنوئی

پڑھیں:

رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عزم
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں دہشتگردانہ حملہ، کم از کم 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • قاسم، سلمان خوشی سے آئیں ،پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، عرفان صدیقی
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی مادرِ وطن پر قربان
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال