پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے ژوب اور دیگر پاک افغان سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ہندو کش علاقہ افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے بعد بلوچستان کے ضلع بار کھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
کیویز کے خلاف ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقوں میں زلزلے کے
پڑھیں:
راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 29 ہزار340 کیوسک، نالہ چھاچھڑ سے 6 ہزار 113 کیوسک اور نالہ کالا بگا سے 2 ہزار 573 کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور ناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے پر آباد افراد اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جب کہ مختلف دیہات کی کئی ایکڑ فصلیں کٹاؤ کے باعث دریا برد ہوگئیں۔اس کے علاوہ دریائے راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔