مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق وضاحت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپےمیں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپےالگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکج 500 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدےتھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھرکا ٹکٹ 300 یا 500 ہوگیا ہے۔
حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کیلئے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہوگی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر
پڑھیں:
نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر کے لیے روانہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے کے قریب، تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی
اسلام آباد سے جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ آزاد کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔ بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ’آزاد کشمیر کے لیے تحفہ‘ درج ہے۔
یہ الیکٹرک بسیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے کیے گئے اس انتخابی وعدے کی تکمیل ہیں، جس کا اعلان قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سے 15 ’کلینک آن ویلز‘ آزاد کشمیر روانہ
حکومتی ذرائع کے مطابق ان جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے آزاد کشمیر میں عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے، سفری سہولیات بہتر بنانے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا گیا ہے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کی 15 موبائل طبی گاڑیاں بھی ادویات، طبی آلات اور میڈیکل اسٹاف سمیت روانہ کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
'کلینک آن وہیلز' we news آزاد کشمیر مریم نواز نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب