رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کوئٹہ: سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔
مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
گزشتہ سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے 34 کیسز رپورٹ سامنے آئے تھے۔کانگو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث نومبر 2023 میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جس میں مذبح خانوں کے علاوہ کھلے مقامات پر جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی اور مویشی منڈیوں میں اسپرے و دیگر حفاظتی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کانگو وائرس گیا تھا
پڑھیں:
امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
لاہور:امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔
یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔
بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔
یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔
ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔