راولپنڈی: گزشتہ تین دن کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے 12 واقعات، 2 جگہوں پر دھماکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راولپنڈی:
شہر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف مقامات پر گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے بارہ واقعات پیش آئے۔ ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔
متعلقہ حکام کے مطابق گیس پائپ لائن سے لیکج کے باعث دو مقامات پر دھماکے بھی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے تمام مقامات پر آگ کو کنٹرول کر کے صورتحال کو محفوظ بنایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام واقعات کی اطلاع متعلقہ محکموں کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔ عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ گیس لیکج کی اطلاع ملے تو فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 اور سوئی گیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔
لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
مزید :