مولانا اسد جاجروی رحیم یار خان میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، حملے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد روڈ پر مولانا اسد جاجروی پر تیز دھار آلے سے حملہ ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا اسد پر حملہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا اسد جاجروی کی آنکھ اور گردن پر زخم آئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا اسد نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے روانہ ہو رہے تھے، مسجد کے اندر ملزمان نے مولانا اسد پر خنجر سے حملہ کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مولانا اسد جاجروی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ انکی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا اسد جاجروی

پڑھیں:

پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ علماء کرام  نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی،  وحدت، اتحاد کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے، جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں۔ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے۔ انڈیا سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت دباؤ ڈال کر جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  راولپنڈی میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نمائندہ کمشنر راولپنڈی ایڈیشنل کمشنر مسعود احمد بخاری، نمائندہ آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ڈی سی اٹک راؤ عاطف، ڈی سی مری ظہیر عباس شیرازی، ڈی سی چکوال سارہ حیات، ڈی پی او اٹک محمد حیات، ڈی پی او مری آصف امین، ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار،اے ڈی سی جی راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق ودیگرڈپٹی کمشنر و ڈی پی او صاحبان، قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساتی،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم،مفتی شفیق اعوان،مولانا عبدالستار نیازی، مفتی عبید اللہ قادری،مولانا سید چراغ الدین شاہ،مولانا حافظ اقبال رضوی،علامہ عارف حسین واحدی،مولانا عتیق الرحمن شاہ،مولانا عبدالظاہر فاروقی کے علاوہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔  

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی