Nawaiwaqt:
2025-04-25@08:39:30 GMT

عوام اور افواج کا عزم وطن کو محفوظ بناتا ہے: آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

عوام اور افواج کا عزم وطن کو محفوظ بناتا ہے: آرمی چیف

اسلام آباد  (خبرنگار خصوصی)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چیہکان کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی غیر متزلزل لگن اور قوم کی مثالی خدمت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا عزم اور جذبہ نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتا ہے بلکہ پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کامیابیوں کو شہداء اور امن و استحکام کے عظیم نصب العین سے وابستہ پرعزم لوگوں کی قربانیوں سے منسوب کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا رمی چیف

پڑھیں:

کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری

کراچی:

ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ 

شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔ 

ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔ 

پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔

 ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔

 پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس: اداکارہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • جنرل بخشی جیسے نیم پاگل لوگوں کی چیخوں سے پاکستان کی صحت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا، ایمان شاہ
  • پاکستانی رینجرز سے ہاتھ مت ملاؤ؛ مودی سرکار کی بی ایس ایف جوانوں کو  احمقانہ ہدایت 
  • پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا
  • پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
  • جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں
  • گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی
  • عوام اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریں، انجمن تاجران بلوچستان
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری