سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ مینٹورز کے پاس 5 ڈومیسٹک ٹیمز ہیں، جو 4 ڈے، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلیں گی۔ اس کے علاوہ ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھی مینٹور کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ہمارے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی ہیں، جہاں پلیئرز ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ لوگ 50 لاکھ پر رو رہے ہیں جو ٹیکس کاٹ کر 14 سے 15 ہزار ڈالرز (36 سے 38 لاکھ روپے) بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید کو سالگرہ پر شعیب ملک نے کیا گفٹ دیا؟

نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے 5 مینٹورز 3 ہزار سے زائد انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ہمارے غیر ملکی فزیو بھی اتنے پیسے لے رہے ہیں چونکہ ان کی سکن گوری ہے وہ ہمیں قبول ہیں۔ لیکن مینٹورز، جنہوں نے ملک کی بیش بہا خدمت کی ہے، کئی اہم میچز جتوائے ہیں، ان پر آپ کو اعتراض ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ کے مطابق ہمیں 240 دن دیے گئے ہیں، کہا جاتا ہے کہ مینٹورز ٹی وی پر کیوں بیٹھتے ہیں؟ یہ ہم نے نے کنٹریکٹ سے پہلے بتا دیا تھا۔ الحمدللہ میری آمدن اس سے کہیں زیادہ ہے، کہیں گے تو میں ثبوت بھی فراہم کرسکتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک مینٹور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک مینٹور شعیب ملک

پڑھیں:

شان مسعود کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتان شان مسعود کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی جگہ نئے کپتان کے انتخاب پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے اس کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور سونپی گئی تھی مگر ان کے دورِ قیادت میں پاکستان کو مطلوبہ کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکیں۔ ان کی قیادت میں کھیلے گئے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے صرف 3 میں فتح حاصل کی جبکہ 9 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر ہوم گراؤنڈ پر بنگلادیش کے خلاف تاریخی شکست نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، جہاں پاکستان نویں پوزیشن پر موجود ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ شان مسعود کی حکمت عملی اور میدان میں فیصلوں سے غیر مطمئن نظر آتی ہے، جس کے باعث قیادت کی تبدیلی اب ناگزیر دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس معاملے پر جلد باضابطہ اعلان کرے گا، جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قیادت کا نیا باب شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز، پہلے میچ میں پاک فوج کو سلامی دی جائے گی
  • اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: علیم خان اور شعیب صدیقی بری
  • عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی اہم مقدمہ سے بری ہوگئے
  • کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟
  • شان مسعود کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اہم خبر آگئی
  • کل یوم تشکر پرچھٹی ہو گی یا نہیں؟سرکاری وضاحت سامنے آگئی
  • سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
  • بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا
  • نوائے وقت کی شہ سرخی لاہور میں ہورڈنگ بورڈ کی زینت بن گئی