کراچی پورٹ سے دبئی بھیجی جانے والی مصالحوں کے پیکٹ سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 208.643 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

کراچی پورٹ سے دبئی جانے والی کھیپ میں مصالحے کے پیکٹس سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ کوئٹہ میں کورئیر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود سلائی مشین میں چھپائی گئی 1.

887 کلو آئس برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور: تین نائجرین باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، 15 کروڑ کی منشیات برآمد

ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں ایک کارروائی میں  دوحا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 عدد کمپیوٹر ٹیبل میں چھپائی گئی 996 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملتان روڈ لاہور پر بس ٹرمینل کے قریب مسافر کے ٹرالی بیگ سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ حیدرآباد میں جامشورو کے قریب بس میں سوار ملزم سے 5 کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو آئس برآمد برآمد ہوئی جانے والے

پڑھیں:

جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار

غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا،  ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
  • غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار