7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کاہنہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 7 سالہ سالہ قرت العین مسجد سے پانی لینے جا رہی تھی۔ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شورمچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم خرم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیادتی کی کوشش
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔