تیسرا اور آخری ون ڈے:شاہینوں کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش، نیوزی لینڈ بھی کلین سویپ کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس قبل ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو1-4 سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ میں پیش آنے والے ایک تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان-جنوبی افریقہ ہوم سیریز سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔
پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تعیناتی پاکستان کو قبول نہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت کی کہ ٹاس کے بعد شیک ہینڈ (مصافحہ) نہیں ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستانی میڈیا منیجر کو یہ بھی کہا تھا کہ یہ تمام مناظر “ریکارڈ” نہ کیے جائیں۔
میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے جواب دیا کہ “بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایات پر عمل کیا گیا ہے”، اور بعد میں یہ بات کہی گئی کہ یہ ہدایات دراصل بھارتی حکومت کی طرف سے آئی تھیں۔
پاکستان کا سخت مؤقف
پی سی بی نے اس واقعے کو کرکٹ کی روح کے منافی قرار دیا ہے اور آئی سی سی کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں اپنے باقی میچز نہیں کھیلے گا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کروائی ہے۔ میچ ریفری کا رویہ کرکٹ کے جذبے اور اصولوں کے خلاف تھا، ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔”
سیریز پر اثرات؟
جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ ماہ آل فارمیٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی ہے، جس میں اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن اب پاکستان نے کھل کر کہہ دیا ہے کہ وہ ان کی موجودگی میں یہ میچز قبول نہیں کرے گا۔
یہ تنازع ایشیا کپ اور پاکستان کی ہوم سیریز، دونوں پر اثر ڈال سکتا ہے، اور اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کرے۔