Express News:
2026-07-24@16:18:13 GMT

شالینی پانڈے کا ساؤتھ فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

جنوبی ہند کی معروف اداکارہ شالینی پانڈے نے فلمی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔

2017 میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم ’ارجن ریڈی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک ساؤتھ ہندی فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی۔

شالینی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’میں ابھی فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور میرے پیچھے کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ ایک دن جب میں اپنے وینٹی وین میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی تو ڈائریکٹر بغیر دستک دیے اندر گھس آیا۔‘‘

اداکارہ نے اس واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں صرف 22 سال کی تھی اور میرے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لوگ ہمیشہ کہتے تھے کہ ’میٹھا بولو، کسی کو برا مت لگنے دو، ورنہ فلمیں نہیں ملیں گی‘۔ لیکن جب ڈائریکٹر نے ایسا کیا تو میرا ردعمل فطری تھا، میں چیخ پڑی۔‘‘

اداکارہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈانٹا کہ انہیں چیخنا نہیں چاہیے تھا۔ لیکن شالینی کا کہنا تھا، ’’تمیز کا ہونا ضروری ہے۔ صرف اس لیے کہ میں نئی ہوں، آپ بغیر دستک دے اندر نہیں آ سکتے۔ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی حفاظت کےلیے یہ رویہ اپنایا تھا، لیکن لوگ مجھے غصے والی سمجھنے لگے۔‘‘

شالینی نے اعتراف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی جنسی تعصب اور بدتمیزی کا شکار ہونے کے بعد، انہوں نے اپنی حدود متعین کرنا سیکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ایسے حالات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔

شالینی پانڈے کو 2017 میں ’ارجن ریڈی‘ کے ذریعے شہرت ملی، جس کے بعد انہوں نے شبانہ اعظمی، جیوتیکا اور نیمیشا ساجیان جیسی نامور اداکاراؤں کے ساتھ ’ڈبہ کارٹل‘ جیسی معیاری فلموں میں کام کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی 411ویں بٹالین میں بیٹری کمانڈر تھے اور ان کا تعلق ہرزلیہ سے تھا۔

اسرائیلی فوج نے واقعے میں مارے جانے والے دوسرے اسرائیلی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کا شہید قرار دیا ہے جس کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ ریزروسٹ بنایاہو میلیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ 4 فلسطینی بھی جان سے گئے۔

اس جھڑپ میں مجموعی طور پر دو اسرائیلی اور چار فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج، فلسطینی مسلح گروپوں اور آبادکاروں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
  • وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ