علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر محمد مغیری سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی اور ایم پی اے شیر محمد مغیری نے جیکب آباد کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، عید کے دوسرے روز دن دہاڑے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک ہندو تاجر کی دکان کو لوٹا گیا جو کہ افسوسناک واقعہ ہے، لوگ غیر محفوظ ہیں۔ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے پر توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے بجلی کے مسائل اور عوامی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے، اس وجہ سے یہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہونی چاہئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی شیر محمد مغیری نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ عزاداری کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، سید گلزار علی شاہ و دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود جیکب آباد
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6