بیرسٹر سیف :فوٹو فائل

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی نے ملاقات میں کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کے لیے کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشتگردی، افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال ہوا۔

بانی کی دو درخواستیں منظور، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کردیا، وکیل فیصل ملک

فیصل ملک نے کہا کہ جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو حکومتی معاملات سے متعلق ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کیلئے کسی سے بھی بات چیت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے  بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے ٹاسک دینے کی تردید  کرتے ہوئے کہا  کہ کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر سیف نے کہا کہ

پڑھیں:

ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب 

اسلام آباد (وقائع نگار) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کو درخواست دائر کی تھی اب آئے ہیں کہ وہ درخواست فکس کیوں نہیں ہوئی۔ اس کو ڈائری نمبر لگ گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے پہلے دائر درخواستیں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سنیں، عدالت کے آرڈر کے بعد ہماری ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں، کوئی زمین و آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء، فیملی اور سیاسی لیڈران کی ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر سب سیاسی قیدی ہیں، ہم صرف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں، کوئی فورس نہیں کہ راکٹ لانچر، یا ایف 16 سے حملہ کریں، دو دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی۔ چیف جسٹس کے پاس پیش ہونا چاہا مگر وہ شاید جمعہ کی وجہ سے چلے گئے تھے۔ مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں، ہہم ریاست کا حصہ ہیں اور جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں ریاست کی وہ یکسر مختلف ہے، عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کہ آئین کا مطالعہ کر لیں، ریاست کیا ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے‘ عمرایوب
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: عمر ایوب
  • ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب