سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 90 پیسےفی یونٹ سستی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعظم ک اعلان کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے، ملک بھر کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ نوے پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ، اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگا۔
دوسری طرف ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی تین روپے دو پیسے فی یونٹ سستی۔ جبکہ کراچی کے علاوہ باقی ملک کیلئے قیمت میں چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر سے دسمبر دوہزار چوبیس کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اپریل سے جون دوہزار پچیس تک کے الیکٹرک اور تمام ڈسکوز کے صارفین مستفید ہوں گے۔ البتہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
قیمتوں میں کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر چھپن ارب اڑتیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ دوسری طرف ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بھی بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ کراچی والوں کیلئے بجلی تین روپے دو پیسے جبکہ ملک کے باقی تمام شہروں کیلئے چھیالیس پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ سستی پیسے فی یونٹ گئی ہے
پڑھیں:
23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے،بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔
کراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب...
انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔